Tuesday, 03 December 2024, 04:46:53 pm
 
ممتاز موسیقار اے حمید کی 33ویں برسی
May 20, 2024

ممتاز پاکستانی موسیقار اے حمید کی تینتیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

وہ انیس سو چوبیس میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز پیانو نواز کے طور پر کیا۔ بعد میں انہوں نے پاکستان ہجرت کی اور فلموں کیلئے موسیقی ترتیب دی جن میں انجام سہیلی بھروسہ اور کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔سہیلی اور اولاد کی فلموں کیلئے ترتیب دی گئی موسیقی سے ان کو شہرت ملی۔ انیس سو اکہتر میں فلم دوستی کے بہترین موسیقار کے طور پر انہیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔اے حمید انیس سو اکیانوے میں آج ہی کے دن راولپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔