ایران کے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے شہر VARZAQAN کے قریب لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش جاری ہے۔یہ ہیلی کاپٹر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کو لے جارہا تھا۔
خراب موسمی صورتحال کے باوجود مسلح افواج سمیت امدادی ٹیمیں پتھریلے اور پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کو تلاش کررہی ہیں اور اپنی تلاش کا دائرہ دوکلومیٹر کے علاقے تک محدود کردیا ہے۔
صدر رئیسی جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ ایرانی سرحد پر ایک ڈیم کے افتتاح کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔