اردو کے معروف شاعر ساغر صدیقی کی پچاسویں برسی جمعہ کو منائی گئی۔
ان کا اصل نام محمد اختر تھا۔ وہ انیس سو اٹھائیس کو بھارت کے شہر امبالہ میں پیدا ہوئے۔
وہ تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہوگئے اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔
ساغر صدیقی نے نوعمری میں ہی شاعری کا آغاز کردیاتھا۔انہوں نے فلموں کے لئے غزلیں لکھیں اور ایک ادبی میگزین بھی شائع کیا۔
ساغر صدیقی انیس سو چوہتر میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے۔