پاکستانی مصور اقبال مہدی کی آج سولہویں برسی منائی جارہی ہے۔اقبال مہدی کے زیادہ تر کام میں گلیوں کے مختلف مناظر اور قدرتی نظاروں کی دلفریب اندا ز میں تصویر کشی کی گئی ہے۔انہیں ان کی خدمات کے صلے میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔وہ گردے فیل ہونے کے باعث آج کے روز راولپنڈی میں انتقال کرگئے اور کراچی میں ان کی تدفین کی گئی۔