Friday, 18 April 2025, 07:40:15 am
 
میانوالی میں عازمین حج کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام
April 09, 2025

وزارت مذہبی اُمور اور حکومت پاکستان کی جانب سے حج 2025ء کے عازمین کے لیے گورنمنٹ کالج میانوالی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

تربیتی ورکشاپ کا بنیادی مقصد عازمین کو حج کے مذہبی اور انتظامی امور سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا تھا،وزارت مذہبی اُمور کے سیکشن افسر حافظ محمد زبیر خان اور مفتی محمد عظمان نے ۔شرکاء کو مناسک حج اور انتظامات سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ 

 عازمین حج کو سعودی عرب میں رہائش، مسائل کے حل اور حکام تک اپنے مسائل پہنچانے کے حوالے سے معلومات دی گئیں۔

شرکاء کو ورکشاپ کے دوران حج اور عمرہ کا طریقہ بھی سمجھایا گیا۔

عازمین حج نے تربیتی ورکشاپ کو مفید قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔