وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو صوبے میں مختلف شعبوں میںمواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔
لاہور میں امریکی کانگریس کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں اضافے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے ون ونڈو پلیٹ فارم کے ذریعے سرمایہ کاروں کوتمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
ملاقات کے دوران فریقین نے صوبے کی معاشی ترقی کے لئے شراکت داری کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔