Thursday, 10 October 2024, 11:42:13 am
 
پاکستان ، امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان سہ فریقی معاہدے پر دستخط
March 19, 2024

پاکستان ، امریکہ اورسعودی عرب کے درمیان صحت کے شعبے میں بہتر خدمات کی فراہمی میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی غرض سے ایک سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیئے گئے ہیں۔

یہ معاہدہ پاکستان کی کمپنی انفو ٹیک گروپ، امریکی کمپنی Valyrian سسٹمز اور سعودی عرب کی کمپنی اوبیکان انوسٹمنٹ گروپ کے درمیان ریاض میں Leap 2024 ٹیک کانفرنس کے دوران ہوا۔

اس سہ فریقی معاہدے کا مقصد صحت کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور جدت کے نئے دور کا آغاز کرناہے۔