صومالیہ نے پاکستان کے ادارے نادرا کے تعاون سے قومی شناخت کے نظام کااجراء کیاہے جس کامقصدتمام افریقی عوام کو ڈیجیٹل شناخت فراہم کرناہے۔صومالیہ کے وزیراعظم حمزہ عبدی بری نے موغادیشو میں ہونے والی پہلی قومی شاخت کانفرنس میں صومالیہ کی قومی شناخت کاافتتاح کیا۔انہوں نے صومالیہ کے قومی شناختی نظام پرعملدرآمدمیں تعاون کرنے پرپاکستان کے وزیراعظم اورنادرا کاشکریہ اداکیا۔صومالی قومی شناخت کانظام حکومت پاکستان کاصومالیہ کے لئے لاکھوں ڈالر فراہم کی جانے والی امدادکاحصہ ہے۔شہریوں کو محفوظ اور بین الاقوامی سطح پرتصدیق شدہ شناخت فراہم کرنے کے نتیجے میں صومالیہ حکمرانی، سلامتی اورسماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دے سکے گا۔