خیبرپختونخواکے گورنرحاجی غلام علی نے رات اسلام آباد میں سندھ اوربلوچستان کے گورنروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ملاقات میں اقتصادی سرگرمیوں کوفروغ دینے ،کاروبار کے مواقع پیداکرنے اور قومی معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لئے تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔عشائیے میں ملک بھرمیں مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اورتیزترترقی کے لئے صوبوں کے درمیان تعاون اورمذاکرات کی اہمیت پرزوردیاگیا۔