Saturday, 21 December 2024, 05:57:27 pm
 
گلگت بلتستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں،وزیراعلیٰ
August 18, 2024

فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے زیرتربیت افسروں کے وفد نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان سے گلگت میں ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس امیدکا اظہار کیا کہ فارن سروس کے نئے افسران بین الاقوامی سطح پر ملک کی بہترانداز میں نمائندگی کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت، توانائی، معدنیات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہت جلد اراضی اصلاحات کے حوالے سے قانون سازی کر کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے گا۔