Thursday, 30 January 2025, 12:15:22 pm
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں اضافہ
January 17, 2025

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کر کے پاکستان دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

حکومتی کاوشوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کی بدولت نومبر میں درآمدات میں 13 فیصد کمی آئی ہے۔

فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹس کھولنے میں آسانی، آئی ٹی برآمدات کا آئندہ 5 سال میں 15 بلین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت رجحان کا عندیہ اور مجموعی تجارتی کارکردگی میں بہتری کا سبب بنے گا۔