Saturday, 21 December 2024, 06:20:08 pm
 
وزیر خزانہ کی گلگت بلتستان حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
July 16, 2024

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

سکردو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ کا 40 فیصد کا اجرا ممکن بنایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں امید ہے آپ گلگت بلتستان کو درپیش مسائل جن میں 4 نئے اضلاع کا قیام، گلگت بلتستان کو نیشنل فنانس کمیشن (NFC) سے حصہ کا تعین، دیامر بھاشا ڈیم کا نیٹ ہائیڈل پروفٹ اور نئے آسامیوں کی تخلیق کے حوالے سے اپنا خصوصی کردار ادا کریں گے۔