Friday, 29 March 2024, 07:25:58 am
بنوں ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگرد ہلاک
May 16, 2023

فائل فوٹو

سکیورٹی فورسز نے آج ضلع بنوں کے علاقے ڈومیل میں ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گرد بنوں ریجن کے مطابق ہلاک اور گرفتار ہونے والے دہشت گرد ڈی ایس پی اقبال محمد کے سکیورٹی سکواڈ پر حملے میں پولیس کو مطلوب تھے جن میں  چھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔