معروف اداکار اور براڈ کاسٹر ایس ایم سلیم کی پینتیسویں برسی اتوار کے روز منائی گئی۔
ایس ایم سلیم اٹھارہ اگست انیس سو انتیس کو دہلی میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا اور قیام پاکستان کے بعد ریڈیو پاکستان لاہور اور کراچی سے منسلک رہے۔ریڈیو پاکستان سے ان کے یادگار ڈراموں میں رستم اور سہراب کا نام سرفہرست ہے۔اس ڈرامے میں رستم کا کردار زیڈ اے بخاری اور سہراب کا کردار ایس ایم سلیم نے ادا کیا۔ ایس ایم سلیم نے منٹوراما سمیت پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈراموں میں بھی کام کیا۔منٹو راما میں انہوں نے سعادت حسن منٹو کا کردار ادا کیا۔وہ 1990 میں امریکہ کے شہر ہوسٹن میں آج کے روز انتقال کرگئے۔