Tuesday, 15 September 2026, 12:29:45 am
 
صدرِ مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ کو نشانِ امتیاز(ملٹری) عطا کیا
September 14, 2026

صدر آصف علی زرداری نے آج اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں انڈونیشیا کے بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

یہ اعزاز دونوں بحری افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔

تقریب میں بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، ارکان پارلیمنٹ اور سفارتی برادری کے ارکان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔