لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات کے وزیر احمد الحجار نے آج اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کی۔
صدر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور لبنان کے درمیان بالخصوص داخلی سلامتی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور منشیات کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔