Wednesday, 17 June 2026, 05:46:11 am
 
ممتاز زہرہ بلوچ کا پاکستان اورفرانس کے درمیان عوامی روابط کے فروغ پر زور
June 14, 2026

فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان، فرانس اوردنیا میں فرانسیسی زبان بولنے والے افراد کے درمیان روابط کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پیرس میں ایسوسی ایشن آف پاکستانی فرانکوفون پروفیشنلز کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سفیر نے پیشہ ورانہ روابط اور ثقافتی مکالمے کے فروغ کیلئے ایسوسی ایشن کی کوششوں کو بھی سراہا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس کے مقامی جمہوری عمل، خصوصاً بلدیاتی انتخابات میں فرانس میں مقیم پاکستانی برادری کی فعال شرکت، فرانسیسی معاشرے کیلئے مثبت خدمات اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ دوستی کے فروغ کیلئے ان کے کردار کی تعریف کی۔