File Photo
اقوام متحدہ نے سمندری طوفان Biparjoy کے اثرات سے نمٹنے میں پاکستان اور بھارت کو مدد کا یقین دلایا ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان Stephane Dujarric نے یہ یقین دہانی روز مرہ بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کرائی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان اور دوسرے ممالک میں اقوام متحدہ کی ٹیمیں طوفان کی نگرانی کررہی ہیں اور طوفان کے بعد کی تیاری کے لئے جو کچھ وہ کرسکتے ہیں کررہے ہیں۔