غزہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم ستاون فلسطینی شہید اور بیاسی زخمی ہوگئے۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ سال سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد پینتیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔