Monday, 14 September 2026, 09:40:07 am
 
پاکستان، چین کا مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
September 13, 2026

فائل فوٹو

پاکستان اور چین نے بالخصوص مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں کاروباری اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ بیجنگ میں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز کے موقع پر پاکستان چین بی ٹو بی کانفرنس میں کیا گیا۔

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کو عملی مواقع فراہم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

کانفرنس نے شرکا کو باہمی دلچسپی کے تجارتی شعبوں کی نشاندہی اور ابھرتے ہوئے ٹیکنالوجی پر مبنی شعبوں میں شراکت داری کے امکانات تلاش کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا۔