Monday, 14 September 2026, 09:40:15 am
 
وزیراعظم یوتھ پروگرام، یو این ویمن پاکستان نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے
September 13, 2026

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور یو این ویمن پاکستان نے پاکستان میں نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے، قیادت کے فروغ اور فیصلہ سازی میں بامعنی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

مفاہمت کی یادداشت پر آج اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان اور یو این ویمن پاکستان کی کنٹری نمائندہ جمشید قاضی کے درمیان ملاقات کے دوران دستخط کیے گئے۔

معاہدے کے تحت دونوں ادارے خواتین کی قیادت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے شعبوں میں تکنیکی تعاون، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے تعاون کو فروغ دیں گے۔