خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں گزشتہ سا ل سے ترجیحی بنیادوں پر پالیسی اقدامات کئے ہیں جس کے دوررس نتائج برآمد ہونگے۔اس شعبہ کی اہمیت کے پیش نظر وزارت پٹرولیم کے تحت کان کنی اور معدنیات کا شعبہ قائم کیا ہے جس کے سربراہ خصوصی سیکرٹری ہونگے۔کان کنی کی انتظامیہ کی بہتری کیلئے ایک قومی پالیسی بھی تشکیل دی جارہی ہے۔