وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج قوم کی حمایت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سرخرو ہوگی۔
انہوں نے یہ بات آج(جمعرات) قومی اسمبلی میں صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسزنے کامیاب آپریشن کے ذریعے بلوچستان میں جعفرایکسپریس پر حملہ آور دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اور ملک و قوم کو بڑے بحران سے بچایا۔
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے پر پی ٹی آئی پر تنقید کی۔