انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام منصوبے مقررہ روقت میں مکمل کرنے پرزوردیا ہے ۔
انہوں نے آج (بدھ ) کو اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام منصوبوں کیلئے مختص فنڈز کے موثر استعمال کی ہدایت کی ۔
انہوں نے آئی ٹی کے فروغ کیلئے کوشش تیز کرنے اور ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے پر زوردیا ۔