انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے نگران وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ گزشتہ ساٹھ روز میں ملکی انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات میں 32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی برآمدات میں شاندار کارکردگی کے حوالے سے تقسیم انعامات کی تقریب میں کہی۔
تقریب میں ملک بھر سے 550 انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اعزازات اور لاکھوں روپے مالیت کے نقد انعامات دیئے گئے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت ملکی معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سہولیات اور مراعات کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی آئی ٹی ماہرین ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے ملک کیلئے خطیر غیرملکی زرمبادلہ کما رہے ہیں۔