معروف براڈکاسٹر، شاعر اور ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار علی بخاری کی انچاسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
وہ انیس سو چار کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ زیڈ اے بخاری نے اپنے کیریئر کا آغاز آل انڈیا ریڈیو سے کیا اور قیام پاکستان کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل بن گئے۔
ریڈیو سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ انیس سو سڑسٹھ میں پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر کراچی کے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر بن گئے۔
انہوں نے اپنی خودنوشت سوانح حیات ''سرگزشت'' سمیت متعدد کتابیں تحریر کیں۔ ان کی دیگر تصانیف میں ''جو کچھ میں نے کہا اور راگ دریا شامل ہیں۔
زیڈ اے بخاری 1975ء میں آج کے روز کراچی میں انتقال کر گئے۔۔