اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کاخیر مقدم کیا ہے جس میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایک بیان میں جدہ میں قائم بلاک نے قرارداد کو عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی قبضے کے ذریعے فلسطینیوں کیخلاف ہونے والی نسل کشی کو روکنے کی ذمہ داری قبول کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔