Friday, 26 April 2024, 10:40:00 am
ایران کی پاکستان کے ساتھ بجلی کے مزیدمنصوبے شروع کرنے میں دلچسپی
March 12, 2023

ایران نے پاکستان کے ساتھ بجلی کے مزید منصوبے شروع کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ مفاہمت تہران میں وزیرتوانائی انجینئر خرم دستگیر خان کی اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر مہربان حئی کے درمیان ملاقات میں سامنے آئی ہے ۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے ۔

ایران کے وزیر توانائی نے ایران سے گوادر تک بجلی کی درآمد کیلئے ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کے حوالے سے پاکستانی حکام کو سراہا ۔

انجینئر خرم دستگیر خان نے توانائی کے شعبے میں وسعت دینے پر اپنے ایرانی ہم منصب کا شکریہ اداکیا۔