Tuesday, 13 May 2025, 04:25:06 pm
 
موٹرویزاورہائی ویزکے اطراف پھلوں کے درخت لگانے کے منصوبے کا اعلان
May 13, 2025

وفاقی حکومت نے ملک کے موٹرویز اور ہائی ویز کے ساتھ تجارتی طور پر پھلوں کے درخت لگانے کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

منصوبے کو اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک اور وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان ملاقات کے دوران حتمی شکل دی گئی۔

پروگرام کے تحت نجی سرمایہ کار تین سالہ ماڈل کے تحت آب و ہوا کے مطابق پھلوں کے باغات کے لئے زمین لیز پر لیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ نجی شعبے کی شمولیت سے سرسبزپاکستان کو فروغ دیاجاسکتاہے اور معاشی مواقع پیداکئے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وزارت اس سلسلے میں تکنیکی تعاون فراہم کریگی جس میں کاربن کریڈٹ کے حصول میں مدد بھی شامل ہے۔