Tuesday, 13 May 2025, 02:37:05 pm
 
وزیرخزانہ کا اصلاحات کے تسلسل کے حکومتی عزم کا اعادہ
May 13, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط میں تسلسل کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ سٹی گروپ کے اہم عہدیدار Johana Chua اور سرمایہ کاری برادری کے نمائندوں کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے فچ کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں حالیہ بہتری کو ملک کی معاشی ترقی کی رفتار کی بین الاقوامی سطح پر توثیق قرار دیا۔

وفد نے حالیہ اقتصادی اصلاحات اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے دیگرموثر اقدامات کوسراہا۔