Thursday, 13 March 2025, 01:03:58 am
 
این ایل سی نے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سمبڑیال کو "ٹی آئی آر" مرکز میں تبدیل کر دیا
February 12, 2025

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن ( این ایل سی )نے سیالکوٹ کی کاروباری برادری کے تعاون سے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سمبڑیال کو "ٹی آئی آر" مرکز میں تبدیل کر دیا ہے ۔

اس اقدام سے برآمد کنندگان کو نہ صرف وسطی ایشیا اور روس تک براہ راست رسائی حاصل ہو گی بلکہ عالمی تجارت کے حوالے سے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔

سیالکوٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ سمبڑیال کا ٹی آئی آر مرکز کے طور پر فعال ہونے سے برآمد اور درآمد کنندگان اب وسطی ایشیا اور روس تک بلا رکاوٹ تجارتی سامان برآمد ممکن ہو گی ۔

این ایل سی کی سروس کی بدولت پورے سفر میں سیل شدہ کنٹینرز کو ٹرکوں کی تبدیلی یا سرحدوں پر لوڈنگ کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

اس سروس سے پاکستانی برآمدات کی علاقائی منڈیوں میں مسابقتی حیثیت میں اضافہ ہوگا، نما ئندہ کاروباری حلقہ برآمد کنندگان نے این ایل سی کی علاقائی منڈیوں تک نقل و حرکت کی خدمات کو سراہا ۔