Wednesday, 05 February 2025, 04:40:52 pm
 
وزیرخزانہ ہانگ کانگ میں 18ویں ایشیائی مالیاتی فورم میں شرکت کریں گے
January 12, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اٹھارہویں ایشیائی مالیاتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے ہانگ کانگ کے دورے پر ہیں۔

دورے کے دوران وہ ایشیا کے بڑے مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وہ چینی اور غیر ملکی حکام، مالیاتی شعبے کے ماہرین، پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں اور ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وفاقی وزیر چائنا انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن لمیٹڈ، چائنا نیو انرجی اسکائی ریل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔

محمد اورنگزیب بلومبرگ، نکی ایشیا اور دیگر میڈیا نمائندوں کو انٹرویو بھی دیں گے۔

ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے مسائل کے حل کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔