سیفران امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعتماد ، اقتصادی تعاون ، سیکورٹی ، اشتراک عمل ، ثقافتی تبادلے ، بنیادی ڈھانچے کے ترقی اور عالمی ہم آہنگی پرمبنی جامع شراکت داری ہے ۔
وہ آج (بدھ کو )اسلام آباد میں معروف ماہر اقتصادیات YUIAN JIANMIN کی قیادت میں چین کے کاروباری وفد سے باتیں کررہے تھے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاک چین سرحدی خطہ اقتصادی اور ثقافتی اہمیت کاحامل ہے اور دونوں خطوں کے درمیان تجارتی اورثقافتی تبادلے صدیوں سے جاری ہیں۔
امیرمقام نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے چین اور پاکستان دونوں مستفید ہوسکتے ہیں جس سے اقتصادی ترقی علاقائی روابط اور مضبوط شراکت داری کو فروغ مل سکتا ہے ۔
وفد نے گلگت بلتستان میں خصوصی اقتصادی زون کی تعمیر میں گہری دلچسپی کااظہارکیا۔