Wednesday, 15 January 2025, 12:51:09 pm
 
ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے
September 11, 2024

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ عشاریہ سات تھی جبکہ گہرائی دس کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان میں تھا۔ پنجاب کے دوسرے حصوں اور خیبرپختونخوا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔