سعودی عرب رواں سال عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے تجرباتی بنیاد پر فضائی ٹیکسیاں اور ڈرون استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ بات سعودی عرب کے وزیر مواصلات اور لاجسٹک سروسز صالح الجاسر نے سرکاری ٹیلی ویژن چینل العربیہ کو ایک انٹرویو میں کہی۔
سعودی وزیر نے کہا کہ اس وقت مستقبل میں قابل عمل مصنوعات کی فراہمی کیلئے کئی ٹرانسپورٹ کمپنیاں مدِمقابل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں بتدریج ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنا ضروری ہے۔