گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں میڈیا کی اہمیت مزید بڑھ چکی ہے۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک صحافی کی ذمہ داری بغیر کسی دباؤ کے حقائق سامنے لانا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک مفید پلیٹ فارم تھا لیکن اب یہ بے لگام گھوڑا بن چکا ہے جسے حقیقی صحافی لگام دے سکتے ہیں۔
اس موقع پر ریڈیو پاکستان کے نمائندہ زبیر حسین شاہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ معاشی ترقی اور استحکام کیلئے سیاسی استحکام کا ہونا بہت ضروری ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی پارٹیوں کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا چاہیے۔