خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
ریکوڈک منصوبہ سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر کے ذریعے ملکی معیشت میں انقلاب برپا کر دے گا۔بیرک گولڈ نے نجی شعبے کی مدد سے منصوبے کی تکمیل کیلئے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔اس منصوبے سے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، بلوچستان خوشحال ہو گا اور وہاں ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔توقع ہے کہ منصوبے کے دوران روز گار کے ساڑھے سات ہزار اور تکمیل کے بعد چار ہزار طویل مدتی روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔