چاند کے مدار میں بھیجے گئے پہلے مصنوعی سیارے آئی کیوب قمر نے کامیابی سے چاند کے گرد تین چکر مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیجی ہیں۔
یہ تصاویر آج(جمعہ) پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے جاری کیں۔
پاکستانی سیارے نے بدھ کو چین کے خلائی جہاز چانگ، ای سکس سے جدا ہونے کے بعد چاند کے مدار میں تین چکر مکمل کر لئے ہیں۔
پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے انسٹیٹیوٹ کے مطابق یہ مصنوعی سیارہ کامیابی سے مدار میں بھیجا گیا تھا۔