Wednesday, 05 February 2025, 11:08:43 pm
 
پاکستان لبنان کے ساتھ تعلقات کوقدرسے دیکھتا ہے،وزیراعظم
January 10, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نےMr Joseph Aoun کو لبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی رہنمائی میں لبنان امن استحکام اور خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا۔

انہوں نے کہا پاکستان لبنان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔