Wednesday, 22 January 2025, 04:32:12 pm
 
نائب وزیراعظم کاسوڈان میں امن و استحکام کی حمایت کااظہار
January 10, 2025

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سوڈان کے عوام کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا ہے۔

وہ سوڈان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر علی یوسف احمد الشریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور سوڈان میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔