اسلامی معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم، مشکلات اور مواقع کے موضوع پر دوروزہ کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔
کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا بھر کے اسلامی معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم میں حائل مشکلات سے نمٹنا اور افہام وتفہیم کے ذریعے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے قابل عمل حل تلاش کرناہے۔
کانفرنس میں شرکت کے لئے سینتالیس ملکوں سے تقریباً ڈیڑھ سومندوبین پاکستان آرہے ہیں۔