سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چودھری سالک حسین نے ملک کی افرادی قوت کی بہتری کے لئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان کے تعاون سے شروع کیا گیا ایک قدم ہمارے نوجوانوں کیلئے غیر ملکی روزگار کے مواقع بڑھانے کے وسیع تر نظریے کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور جاپانی زبان کی انٹرن شپ پروگرام نوجوانوں کو جدید ترین ڈومینز جیسے ڈیٹا سائنس اور کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کو بین الاقوامی مانگ کے مطابق بنانے میں مہارت حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔
چودھری سالک حسین نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے علاقائی بلاکس میں ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند افراد کیلئے مواقع کو بڑھانے سے ہماری ترسیلات زر کے اعدادو شمار میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔