منصوبہ بندی‘ ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر احسن اقبال نے اُڑان پاکستان پروگرام میں حصہ لینے اور ملک میں ریکارڈ ترسیلات زر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہاہے۔
آج (جمعہ کو)کراچی میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے انقلابی منصوبے اُڑان پاکستان سے ملک میں اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
انہوں نے نوجوانوں کو بہترین تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تکنیکی مہارت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
احسن اقبال نے علم‘ سائنس اور ٹیکنالوجی کی اہمیت کی ضرورت پر زور دیا اور اُڑان پاکستان پرورگرام کے تحت پورے ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح کو اڑتیس فیصد سے کم کرکے چار فیصد پر لانا موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔