Friday, 27 December 2024, 01:23:41 am
 
معروف موسیقار ماسٹر غلام حیدر کی 71ویں برسی
November 09, 2024

معروف موسیقار ماسٹر غلام حیدر کی آج 71ویں برسی منائی جارہی ہے۔

غلام حیدر انیس سو آٹھ کو نارووال میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ممبئی میں فلمی صنعت سے کیا۔

معروف گلوکارہ شمشاد بیگم' نورجہاں اور لتامنگیشکر ان کی شاگرد تھیں۔

انہوں نے یملا جٹ' خزانچی' پونجی' شہید' ہمایوں اور مجبور سمیت کئی مقبول فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔

انیس سو 47میں آزادی کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئے اور فلمی صنعت سے وابستہ ہوگئے۔

ان کی پہلی پاکستانی فلم شاہدہ تھی' انہوں نے کئی دیگر پاکستانی فلموں جن میںبے قرار'گلنار' اکیلی او ر بھیگی پلکیں شامل ہیںکی موسیقی ترتیب دی۔

حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز اورصدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا۔

وہ انیس سو ترپن میں آج کے دن سرطان کے باعث انتقال کرگئے۔