Thursday, 10 September 2026, 03:44:24 pm
 

مزید خبریں

 
احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی ترجیحات پر تبادلہ خیال
September 09, 2026

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے برآمدات، موسمیاتی اثرات سے بچاؤ، انسانی ترقی اور سول سروس میں اصلاحات سے متعلق اقدامات کے لیے برطانیہ سے تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سام والڈاک سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات، ادارہ جاتی اصلاحات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے مقامی طرز حکمرانی کو مضبوط بنانے اور اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد اضلاع کو زیادہ سے زیادہ وسائل اور اختیارات کی منتقلی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر سام والڈاک نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات، بالخصوص موسمیاتی تبدیلی، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور موافقت کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا اور مسلسل تعاون کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔