Thursday, 10 September 2026, 03:42:32 pm
 
پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک کا غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر برطانیہ کی پابندی کا خیرمقدم
September 10, 2026

پاکستان سمیت آٹھ اسلامی ممالک نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں غیر قانونی یہودی بستیوں سے اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے برطانیہ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان، ترکیہ، مصر، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اس فیصلے کو سراہا۔

وزرائے خارجہ نے کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، آئس لینڈ، آئرلینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، اسپین، سویڈن اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق جاری کردہ مشترکہ بیان کو بھی قابل ستائش قرار دیا۔