Thursday, 10 September 2026, 03:41:51 pm
 

مزید خبریں

 
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
September 10, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران دونوں جانب سے فلسطین کے معاملے پر مشترکہ موقف کا اعادہ کیا گیا اور برطانیہ کی جانب سے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے قیام پر پابندی اور ایسی بستیوں سے منسلک خدمات پر پابندیوں کے فیصلے سے متعلق آٹھ عرب اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کی حمایت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے دو ریاستی حل سے متعلق مشترکہ بیان کی بھی حمایت کی۔

دونوں جانب سے سعودی عرب اور مصر کے ساتھ ریجنل فور کے فریم ورک سمیت علاقائی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔