Wednesday, 15 January 2025, 09:28:08 am
 
اردو کے شاعر جگر مراد آبادی کی 64ویں برسی
September 09, 2024

اردو کے شاعر جگر مراد آبادی کی آج (پیر) 64ویں برسی منائی گئی۔

وہ چھ اپریل اٹھارہ سو نوے میں پیدا ہوئے۔ان کے مجموعہ کلام میں داغ جگر اور شعلہ طور شامل ہیں جبکہ ان کا شعری مجموعہ آتش گل 1959میں شائع ہوا۔جگر مراد آبادی علامہ محمد اقبال کے بعد دوسرے شاعر تھے جنہیں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طرف سے ادب میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی گئی۔فیض احمد فیض نے انہیں اپنے شعبے میں ماہر قرار دیا۔وہ 1960 میں آج کے روز انتقال کرگئے۔