Monday, 09 September 2024, 05:05:56 pm
 
پیرس اولمپکس:ارشد ندیم نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی
August 09, 2024

پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کے فائنل مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

ارشد ندیم نے نہ صرف طلائی تمغہ حاصل کیا بلکہ بانوے اعشاریہ نو سات میٹر فاصلے تک نیزہ پھینک کر اولمپکس کی تاریخ کا ایک سو اٹھارہ سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

فائنل میں انہوں نے ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اولمپکس میں پاکستان کے لئے بتیس سال بعد تمغہ حاصل کیا۔

وہ اولمپکس کی تاریخ میں پاکستان کے لئے سونے کا انفرادی تمغہ حاصل کرنے والے پہلے اتھلیٹ ہیں۔