ٹیلی ویژن اور تھیٹر کے معروف اداکار جمیل فخری کی تیرہویں برسی اتوار کے روز منائی گئی۔جمیل فخری نے ٹی وی سیریز اندھیرا اجالا میں ایس ایچ او جعفر حسین کے اپنے کردار سے بڑی شہرت حاصل کی۔انہوں نے پچاس سے زائد پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کی۔انہیں دوہزار دو میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور انیس سو اکاسی میں فلم یہ زمانہ اور ہے میں بہترین مزاحیہ اداکاری پر نگار ایوارڈ دیا گیا۔جمیل فخری دوہزار گیارہ میں آج کے روز 65سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔